• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت: تھانہ صدر کی موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا، 4 اہلکار زخمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لکی مروت میں تھانہ صدر کی پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید