کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے عید کے کپڑوں کی سلائی پر ہوئے جھگڑے کے دوران قتل کے مجرمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔
ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کراچی ساؤتھ کی عدالت میں لیاری کلری میں عید پر کپڑوں کی سلائی کےلیے جھگڑے میں قتل کے معاملے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی، مجرموں میں میں درزی اور اسکے دو بیٹے شامل ہیں۔
مجرموں پر مجموعی طور پر 6، 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔