کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، نوشکی، پشین، چاغی اور دالبندین سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 150 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔
الیکٹرک بسیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے آزاد کشمیر کو فراہم کی گئی ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے چئیرمین نے کہا کہ یہ شہر پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کا شہر ہے، ہم اپنے حصے کا پاکستان اپنے ساتھ لائے تھے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے گزشتہ روز مختلف وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں کیں، حمزہ شہباز وزیراعظم ہاؤس کے چھٹے فلور پر بیٹھا کریں گے۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں درج مقدمے میں تفتیش جاری ہے، ایف آئی اے نے اس مقدمے میں نادرا کے دو افسران، ایک گارڈ اور ایک ایجنٹ کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔ جن سے تفتیش کے بعد مزید ملزمان کی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔
مشاہد حسین سید نے لکھا ہے کہ یہ ہائی ٹیک جدیدیت، بالخصوص روبوٹکس کے شعبے میں چین کی شاندار کامیابی کی داستان ہے۔ پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایجادات کے چینی ماڈل سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ نشیبی اور کنڈا زدہ علاقوں میں بجلی عارضی معطل کی، تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے، بارش سے متاثرہ فیڈرز کو فیلڈ ٹیموں کی کلیئرنس کے بعد مرحلہ وار بحال کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ صوبے امن وامان سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک وارڈنز کے نام وارننگ جاری کی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق ٹریفک اہلکار لوگوں سے لوٹ کھسوٹ کر رہے ہیں، گرفتار ہورہے ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی جنوبی (ماڈل کرمنل کورٹ) میں پرانی دشمنی پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔
ناراض ارکان کے سخت جملوں پر وزیراعلیٰ ناراض ہوگئے۔ ناراض ارکان، تحفظات دور کرنے کی وزیراعلی کی یقین دہانی کے باوجود اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بارش کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی 200 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
صومالیہ میں اغواء کیے گئے بحری جہاز اور اس پر سوار پاکستانی عملے کی رہائی کے لیے 94 روز گزرنے کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
ترجمان حکومتِ سندھ گنہور خان ، سکھدیو ہیمنانی اور وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاسوں میں شرکت کے بعد کرغزستان سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔
ملاقات میں آزاد کشمیر انتخابات، سندھ کی سیاسی صورتِ حال اور دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ پر گفتگو ہوئی۔