پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل صرحا اصغر نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک میں اُن کے شوہر ہی سحری اور افطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔
اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اپنے شوہر کی کھل کر تعریفیں کی ہیں۔
صرحا کا بتانا ہے کہ اُن کے سارے سسرالی بیرونِ ملک مقیم ہیں جبکہ کراچی میں صرف وہ اور اُن کے شوہر ہی مقیم ہیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے خاوند کو اچھا لگتا ہے کہ ماہ صیام میں کھانے کی میز اچھی طرح سے سجی ہو اور اُن کی خواہش ہوتی ہے کہ صرف ایک سے دو پکوان ہی کافی ہیں مگر اُن کے شوہر کو کھانے پینے سے بہت شغف ہے اسی لیے وہ افطاری اور سحری کے لیے بہت کچھ تیار کرتے ہیں۔
صرحا اصغر کا بتانا ہے کہ اُن کے شوہر، عمر اس مقدس ماہ کو بڑے ہی احترام کے ساتھ گزارتے ہیں۔
صرحا اصغر کا یوٹیوب پر اپلوڈ کیے گئے اپنے نئے وی لاگ میں مزید کہنا ہے کہ گھر میں اتنا کچھ بنتا ہے مگر کھانے والے صرف ہم دو ہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر سحری اور افطاری خوشی سے کھاتے ہیں جبکہ وہ صرف تمام ڈشز کو چکھتی ہیں۔