• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاشتکاروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاشتکاروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبہ بھر میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ سسٹم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

مریم نواز نے کہا کہ صفائی کے نئے نظام سے1 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، ہر گلی محلے اور دیہات کی صفائی کا پائیدار نظام نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیہات کا دورہ کر کے خودصفائی کے نظام کے بارے میں جائزہ لوں گی، لوکل کمیونٹی کو صفائی مہم کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے شامل کیا جائے۔

مریم نواز نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ماڈل میکنزم نافذ کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی اور صوبہ بھر میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں صوبے کے ہر ڈویژن میں 23 مجوزہ لینڈ فل سائٹس کا پلان پیش کیا گیا۔  ساہیوال میں فنکشنل سالڈ ویسٹ منیجمنٹ سسٹم کا جائزہ لیا گیا۔ ساہیوال اور سرگودھا میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی بنانے کی تجویز بھی دی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ صفائی کا بہترین نظام لائیں گے، ماڈل سروسز مہیا کی جائیں گی، دیہات میں کمیونٹی کے اشتراک سے گلی اور محلے کو صاف ستھرا بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی ہونے سے نہ صرف ماحول بہتر ہوگا بلکہ بیماریاں اور آلودگی بھی کم ہوگی، لاہور میں وزٹ کے دوران کئی گلیوں میں گندگی کی وجہ سے گزرنا مشکل تھا۔

قومی خبریں سے مزید