• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کی جنرل باجوہ، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ طلبی کی تجویز


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو جواب طلبی کےلیے پارلیمان میں طلب کرنے کی تجویز دے دی۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو واپس لانے، ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے اور نواز شریف کی حکومت کو فارغ کرنے کے معاملے پر جنرل (ر) باجوہ ، لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان تینوں کو بلا کر پارلیمنٹ میں جواب طلبی کی جائے، اس حوالے سے وہ قرارداد بھی پیش کریں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ کون ہوتے ہیں اس ملک کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے، گھر ہم بہت دفعہ گئے ہیں، ہمیں گھر کا راستہ بھی پتا ہے اور جیل کا بھی۔

قومی خبریں سے مزید