• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین قریشی کی گیس قیمت بڑھانے پر حکومت پر تنقید


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زین قریشی نے گیس کی قیمتیں بڑھانے پر حکومت کو ہدف تنقید بنالیا۔

ملتان سے جاری بیان میں زین قریشی نے کہا کہ ابھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا معاملہ شروع بھی نہیں ہوا اور گیس کی قیمتیں پہلے بڑھا دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 قیمتی جانیں چلی گئیں، گھنٹوں تک کوئی ادارہ مدد کو نہیں پہنچا۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ شاید وزیراعلیٰ مریم نواز کو متاثرین کے پاس جانے کی فرصت نہیں ملی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پورے صوبے کی پولیس کو پی ٹی آئی کے پیچھے لگا دیا ہے۔

زین قریشی نے کہا کہ فوج ہماری ہے، شہدا ہمارے ہیں، ہم ان کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید