• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز پنجاب کی بڑی کارروائی، 7 کنٹینرز سے اسمگلنگ کی قیمتی اشیاء برآمد

کسٹمز پنجاب نے لاہور میں اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 7 کنٹینرز سے قیمتی اشیاء برآمد کرلیں۔

کلکٹر اپزیمنٹ ویسٹ زہرہ حیدر نے کارروائی کرکے ٹائر اسکریپ کی آڑ میں ہونے والی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔

زہرہ حیدر کے مطابق اسمگلنگ ٹائر اسکریپ کی آڑ کی گئی، 7 کنٹینرز سے الیکٹرونکس، کپڑے اور قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

کلکٹر اپزیمنٹ ویسٹ کے مطابق کنٹینرز سے قیمتی موبائل فونز، لیپ ٹاپس، لگژری گاڑی کے ٹائرز، سگریٹس اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

زہرہ حیدر کے مطابق اسمگلنگ کی ایف آئی آر درج کرکے کنٹینرز ضبط کرلیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید