وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا۔
وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لئے پیش ہوگا۔
اجلاس میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق انکوائری کمیشن کی رپورٹ پیش ہوگی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ میں رپورٹ پیش کی جائے گی، بنکنگ کورٹ 2 حیدرآباد میں جج کی واپسی کی سمری پیش ہوگی۔
وفاقی حکومت کے اداروں کے امور سے متعلق وزارت تجارت کی سمری بھی اجلاس میں پیش ہوگی۔