پاسداران انقلاب بحریہ نے کہا ہے کہ ایل پی جی کارگو کا حامل بڑا جہاز آبنائے ہرمز میں نشانہ بنایا گیا ہے جس میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
پاسداران انقلاب بحریہ کے مطابق Natwit کمپنی کے NV Sunshine جہاز کو آبنائے ہرمز کے جنوب میں نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز ہرمز کے غیر قانونی راستے سے گزرنے کی کوشش کررہا تھا، حملے میں جہاز کے انجن اور پروپلژن سسٹم میں آگ بھڑک اٹھی۔