• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کو مریم نواز سے معافی مانگنی چاہیے، عظمیٰ بخاری

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کو مریم نواز سے معافی مانگنی چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے بعد شاندانہ گلزار بھی اپنے بیان سے مکر گئی ہیں، شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار اپنے لیڈر کی طرح بھاگنے کے عادی ہیں، جب ثبوت دینے کی باری آئی تو دونوں مکر گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر ظل شاہ کے قتل سے متعلق الزام لگایا، ظل شاہ کا قاتل کون ہے یاسمین راشد کا ڈرائیور بہت پہلے بتا چکا۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا ہے کہ یہ کوئی طریقہ نہیں پہلے الزام لگاؤ کسی کی کردار کشی کرو پھر اس سے مکر جاؤ۔

قومی خبریں سے مزید