• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گاڑی سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی ہے، متوفی کی شناخت مرسل صدیقی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا کے واقعہ قتل ہے یا خودکشی اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی مرسل صدیقی کال سینٹر میں کام کرتا تھا۔

لاش گاڑی کے اندر پچھلی سیٹ پر موجود تھی جس کے تمام شیشے بند تھے، گاڑی میں موجود لاش کی اطلاع قریبی موجود چوکیدار نے پولیس کو دی۔

عباسی شہید اسپتال کے ایم ایل او کے مطابق لاش 7 سے 8 گھنٹے پرانی ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے کے اندراج کے لیے اہلِ خانہ سے رابطے میں ہیں، کرائم سین یونٹ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید