• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی کامیابی عالمِ اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی: لیاقت بلوچ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالمِ اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی شکست خطے میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے، امریکا، اسرائیل اور انڈیا گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمِ اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہیے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔

قومی خبریں سے مزید