• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین حکومتوں کے درمیان فلم پروڈکشن کا معاہدہ بھی زیرِ عمل ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ-- فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ-- فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں سی پیک، پاک چین اسٹریٹجک تعلقات اور چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور جعلی خبروں کی روک تھام کا اہم اسٹریٹجک اقدام ہوگا، اس کا مقصد ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور معلومات کے تبادلے کی طاقت بروئے کار لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانا ہوگا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فلم اور ثقافت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان فلم پروڈکشن کا معاہدہ بھی زیرِ عمل ہے، چین کی طرح پاکستان بھی ایک قدیم تہذیب ہے جس کی تاریخ 7 ہزار سال پرانی ہے۔

قومی خبریں سے مزید