• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم بہار میں 60ہزار مقامات پر 18ملین پودے لگائیں گے، مریم اورنگزیب

سیاسی رہنما مریم اورنگزیب---فائل فوٹو
سیاسی رہنما مریم اورنگزیب---فائل فوٹو 

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں موسم بہار کے دوران 60 ہزار سائٹس پر 18 ملین پودے لگائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا، سول سوسائٹی، جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے، تنظیمیں شجرکار مہم کا حصہ بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے نے اسٹالز لگادیے ہیں، اسٹالز سے مفت پودے لیں اور شجرکاری کریں۔

سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج جلو فارسٹ پارک لاہور میں 35 ہزار پودوں کی شجرکاری ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید