سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی اور دیگر کے خلاف سرکاری ٹی وی کو 19 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے کوئی شواہد نہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عطاء الحق قاسمی، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور فواد حسن فواد کی نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں۔
عدالت نے درخواست گزاروں سے رقوم کی وصولی کے فیصلے کو بھی غلط قرار دیا اور کہا کہ پی ٹی وی کے وکیل نے تسلیم کیا کہ عدالت کی طرف سے 19 کروڑ سے زائد کے نقصان کی طے کردہ رقم کا تعین درست نہیں۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ کرپشن یا اقربا پروری کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔
عدالت نے مستقبل میں عطاء الحق قاسمی کی بطور ڈائریکٹر پی ٹی وی تقرری پر پابندی بھی ختم کردی۔