پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریچھ کی تکلیف دہ ویڈیو پر وائلڈ لائف پنجاب نے کارروائی کرکے اسے بازیاب کرالیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا کہ وائلڈ لائف پنجاب نے ایک گھنٹے سے کم وقت میں ریچھ کو بازیاب کرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ وائلڈ لائف ٹیم نے ساہیوال بائی پاس کے علاقے سے دوسرا ریچھ بھی برآمد کرلیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ دونوں ریچھ محفوظ ہیں اور ان کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی ورثے کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔