• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازقلم: مولانا ڈاکٹر سیّد سبط شبّر زیدی

صفحات: 111، قیمت: درج نہیں

ناشر: زید بن علی فاؤنڈیشن پاکستان، اے 17/3، رابعہ سٹی، گلستانِ جوہر، کراچی۔

ڈاکٹر سیّد سبط شبّر زیدی نے کراچی یونی ورسٹی سے مطالعۂ پاکستان میں ڈاکٹریٹ کیا ہے، جب کہ کئی مراجع کرام سے بھی فیض حاصل کر چُکے ہیں، اِن میں سے آیت اللہ حسین علی منتظری اور فاضل لنکرانی کے وکیلِ شرعی بھی ہیں۔ اِن کی کئی کتب اہلِ علم سے دادِ تحسین وصول کرچُکی ہیں،جن میں’’ الاعجاز فی علوم القرآن‘‘ اور’’معروف سماوی کتب پر ایک نظر‘‘ بھی شامل ہیں۔

اُنھوں نے زیرِ نظر کتاب میں سورۂ فاتحہ کے فضائل و برکات بیان کرنے ساتھ، سورۂ مبارکہ میں پوشیدہ اسرار و رموز تک رسائی کی بھی کوشش کی ہے۔ گو کہ طرزِ تحریر علمی ہے، مگر اُنھوں نے اپنی بات عام فہم انداز میں پیش کی ہے تاکہ عام قارئین بھی اِس سے استفادہ کرسکیں۔