• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: اپیلیٹ ٹریبونل کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل اپیلیٹ ٹریبونل نے سینیٹ انتخابات کےلیے مسترد کیے جانے والے 2 امیدواروں کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے امیدواروں کو ریٹرننگ آفیسر کے روبر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل اپیلیٹ ٹریبونل نے سینیٹ انتخاب کےلیے امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف درخواستوں پر فیصلے سنا دیے۔

ٹریبونل نے ٹیکنوکریٹ امیدوار احمد نواز کو تائید اور تجویز کنندہ سمیت آر او  کے روبرو 25 مارچ تک پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

مسلم لیگ ن کے سید ناصر نے کاغذات مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل کو منظور کرتے ہوئے انہیں بھی اپنے تجویز اور تائید کنندہ سمیت آر او کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر  بلال مندوخیل کی اپیل پر محفوظ فیصلہ نہیں سنایا گیا۔

امیدواروں نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے اپنے کاغذات مسترد کیے جانے کے فیصلوں کو ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید