کراچی کے علاقے سولجر بازار میں گھر میں آگ لگنے سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گھر میں آگ حادثاتی طور پر لگی ہے، کمرے میں شارٹ سرکٹ کے آثار نہیں ملے ہیں، صرف بستر جلا ہوا ہے۔
سپرنٹڈنٹ آف پولیس (ایس پی) علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ گھر کے نچلے حصے میں بیٹا اور بہو رہائش پذیر ہیں، آگ لگنے پر کسی چیخ و پکار کی کوئی آواز بھی نہیں سنی۔
ایس پی جمشید کوارٹرز کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا، جس کے بعد مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔