سابق سیکریٹری خارجہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین شہریار خان کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔
بھوپال ہاؤس میں نماز جنازہ کی ادائيگی کی گئی، جس میں سابق وکٹ کیپر وسیم باری، اعجاز فاروقی، ڈپٹی میئر سلمان مراد سمیت متعدد لوگوں نے شرکت کی۔
شہریار خان کو والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گيا۔