• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات

ویڈیو گریب بشکریہ سوشل میڈیا
ویڈیو گریب بشکریہ سوشل میڈیا 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی محمد اورنگزیب سے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔

اس دوران مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو مل جل کر معاشی مشکلات سے نکالیں گے، معاشی بہتری کے لیے وزیر خزانہ سے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید