• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر پورٹس اینڈ شپنگ نے بھی بھارت سے تجارت کی حمایت کردی

وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بعد وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ نے بھی بھارت کے ساتھ تجارت کی حمایت کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ اور تحریک انصاف کے عاطف خان نے شرکت کی۔

اس دوران وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ قیصر احمد شیخ نے بھارت کے ساتھ تجارت کی حمایت کی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی بھارت سے تجارت کے حق میں ہےتاہم پڑوسی ملک سے ٹریڈ کے معاملہ پر ابھی کابینہ میں زیربحث نہیں آیا۔

رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف عاطف خان نے کہا کہ بھارت سے تجارت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔


قومی خبریں سے مزید