• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی یونین کی سیاسی و سلامتی کمیٹی کی سربراہ سے ملاقات

ـــ جنگ فوٹو
ـــ جنگ فوٹو

یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین کی سیاسی اور سلامتی کمیٹی کی سربراہ ایمبیسڈر ڈیلفائن پرانک سے ملاقات کی ہے۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

علاوہ ازیں، ملاقات میں دونوں فریقوں کی دلچسپی کے جاری علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خاص رپورٹ سے مزید