• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

براعظم ایشیا کو سب سے زیادہ موسمیاتی آفات کا سامنا، 2 ہزار ہلاکتیں، عالمی رپورٹ

  
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

براعظم ایشیا گزشتہ سال موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کا سب سے زیادہ آفت زدہ خطہ رہا۔ 

دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی والے براعظم کو خشک سالی اور ہیٹ ویو سے لے کر سیلاب اور طوفانوں تک شدید حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

عالمی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سیلاب اور طوفانوں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایشیا 79 موسمیاتی آفات سے دوچار ہوا۔ جس میں سے 80 فیصد سے زیادہ سیلاب اور طوفان سے متعلق تھیں۔ ان آفات کے سبب 2000 سے زیادہ اموات ہوئیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ایشیا عالمی اوسط کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گرم ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے کے بہت سے ممالک گزشتہ سال ریکارڈ گرم ترین رہے، شدید گرمی کے سبب ایشیا میں گلیشئرز بھی تیزی سے اپنا حجم کھو رہے ہیں جو خطرے کی علامت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید