مریم نواز نے ملک وحید اور عظمٰی کاردار کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک وحید اور عظمیٰ کاردار سے تین دن میں جواب مانگا ہے۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق مریم نواز ایم پی اے کی کالے شیشے والی گاڑی روکنے والے پولیس اہلکار سے ملاقات کر رہی ہیں، پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ موجودہ ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ نے مناسب سمجھا تو ملک وحید عوام کے سامنے معافی مانگیں گے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پتہ چلا ہے کہ آن لائن دھاتی ڈوریں فروخت ہو رہی ہیں۔ کوریئر سروس سے کہا ہے کوئی بھی دھاتی ڈور بک نہیں کریں، انہوں نے کہا کہ دھاتی ڈور کے پی سے پنجاب آ رہی ہے۔
عظمٰی بخاری نے کہا احد چیمہ بانی پی ٹی آئی دور میں انتقام کا نشانہ بنے۔گورنر صاحب کے پاس اختیار ہے کہ وہ پالیسی تبدیل کرسکتے ہیں، حکومت پنجاب کا اس معاملے میں کوئی کردار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرنسپل گزشتہ سال اگست میں جانا چاہتے تھے، بورڈ نے انہیں کہا کہ وہ مدت مکمل کریں، گورنر صاحب نے کہا کہ پالیسی مخصوص نہیں ہے، تمام بچوں کےلیے پالیسی ہے۔