بالی ووڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی ناراض بیوی عالیہ صدیقی (جو کہ اب اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے مطابق عالیہ آنند پانڈے ہیں) اپنی ازدواجی زندگی کو ایک اور موقع دیتے نظر آرہے ہیں۔
اسکی بنیاد عالیہ کے ایک حالیہ انسٹا گرام پوسٹ پر لگی تصاویر ہیں جس میں انہوں نے نواز الدین صدیقی اور بچوں کے ساتھ اپنی تصاویر لگائی ہیں۔
اپنے انسٹاگرام پر پیر کو عالیہ نے نواز الدین صدیقی کے ساتھ اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ کی ایک جھلک پیش کی ہے۔
انہوں نے تصاویر کے ساتھ جو کیپش دیا اسکے مطابق میں اپنے ایک اور واحد کے ساتھ شادی کی 14ویں سالگرہ منا رہی ہوں۔
پہلی تصویر میں نواز الدین صدیقی اور عالیہ اپنے بچوں شوریٰ (بیٹی) اور یانی (بیٹے) کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ دیگر تصاویر بھی شامل ہیں۔