• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریں گے، ذرائع


وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات کل دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگی۔

اس سے پہلے آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق ججز کے خط کی آئینی اور قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا۔

 گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں نے عدلیہ میں ایگزیکٹو اور خفیہ اداروں کی مداخلت کا معاملہ اُٹھایا تھا، اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے کہ کہیں کیسز کی سماعت کے لیے مارکنگ اور بینچز کی تشکیل میں اب بھی مداخلت تو نہیں ہورہی؟ 

ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں کوئی رہنمائی نہیں کہ ایسی صورتِ حال کو کیسے رپورٹ کریں۔

قومی خبریں سے مزید