پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج ریکارڈ ساز بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
آج کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 67 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
انڈیکس 594 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 142 کی سطح پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز انڈیکس 66 ہزار 547 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 83 ارب روپے بڑھ کر 9430 ارب روپے ہے۔
رواں ہفتے 100 انڈیکس 1990 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
رواں ہفتے 4 دنوں میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 259 ارب روپے بڑھی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67 ہزار 94 رہ چکی ہے۔