فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت برقرار رکھی۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی یہ حیثیت 6 ماہ کے لیے برقرار رکھی کی گئی ہے۔
پاکستانی شیئرز بازار کی حیثیت کم ہونے کے خدشات تھے، پاکستانی شیئرز بازار کی کیپٹلائزیشن سال 2017ء میں 100 ارب ڈالر تھی۔
بلوم برگ نے کہا کہ آج پاکستانی شیئرز مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 21 ارب ڈالر ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مستحکم حکومت میسر آئی ہے، پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیرِ اعظم کے ہاتھ میں ہے۔