• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ’کھانا ضائع نہ کریں ‘ پر تصویری مقابلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی آف فوڈ سائنسز اور فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے تعاون سے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے درمیان کھانے کو ضائع مت کریں کے موضوع پر پوسٹر سازی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اس کوشش کا بنیادی مقصد خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ان مقابلوں کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور(ایف اے او)کے انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیسر جیرو تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ پوسٹر سازی کے مقابلوں نے طلباء و طالبات میں یہ احساس پیدا کیا ہے کہ وہ خصوصا رمضان المبارک کے مہینے میں بچنے والا کھانا ضائع نہیں کریں گے بلکہ ارد گرد کے مستحقین میں تقسیم کریں گے،جیرو نے کہا کہ ہم اس اہم کوشش میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں ۔پوسٹر سازی کے مقابلوں کے ذریعے طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں اور توانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم خوراک کی اہمیت اور فضلہ کے انتظام کے حوالے سے رویوں اور طرز عمل میں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق اور ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ کھانے کو ضائع مت کریں ہر کوشش اہمیت رکھتی ہے۔خوراک کے ضائع کو کم سے کام کریں اور وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا،اس موقع پر ڈاکٹر نگت رضا،ڈاکٹر سبط عباس،ڈاکٹر محمد شبیر،ڈاکٹر ندا فردوس سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید