• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KIPS ایجوکیشن سسٹم کا نیا پراجیکٹ، KEYS Academy

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان بھر میں معیاری تعلیم کے فروغ کی خاطر کوشاں KIPS ایجو کیشن سسٹم اب متعارف کروارہا ہے KEYS Academy تا کہ پاکستان کے ہر شہر حتی کہ قصبات تک معیاری تعلیم کی فراہمی اور کامیابی کے ہنر تک دسترس ممکن بنائی جا سکے۔ اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ قابلیت کہیں بھی موجود ہو سکتی ہے اور بہتر تعلیم تک رسائی ہر ایک کا حق ہونا چاہئے ، KEYS Academy کے اسٹرکچر کو یوں تشکیل دیا گیا ہے کہ تمام طبقات خصوصاً درمیانی آمدن رکھنے والے زیادہ سے زیادہ طلبا ءاب اپنے اپنے شہروں میں ہی معیاری تعلیمی سہولیات حاصل کرتے ہوئے اپنی شخصیت اور صلاحیتوں کے اظہار کے مکمل اور بہترین مواقع حاصل کر سکیں۔
ملتان سے مزید