• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کےتحفظات دور کئے جائیں :ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیاسی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ عوام ہر بارووٹوں کے ذریعے نئی حکومت کا انتظار کرتے ہیں کہ آنے والی حکومت ان کے لئے آسانیاں پیدا کرے گی لیکن آج تک کسی حکومت نے بھی عوام کی حالت زار پر ترس نہیں کھایا بلکہ ہوشر با مہنگائی کے ذریعے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے،حکومت گندم کا امدادی قیمت میں اضافہ کرے اور کسانوں کےتمام تحفظات دور کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں اڈا بند بوسن نواب پور روڈ پر ووٹرز سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر کئی برادریوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
ملتان سے مزید