• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ،ایک گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنےکے الزام میں 4افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ قادرپورراں کے اے ایس آئی مظہر عباس نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی ٹاٹے پور موڑ پر 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جو پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پیچھے مڑتے ہوئے فائرنگ شروع کردی،پولیس نے جوابی کی فائرنگ میں ملزمان کا ایک ساتھی پکڑا گیا جس کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی دیگر ساتھی اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ملتان سے مزید