• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارسل گم کرنے پرشہری کا کوریئر کمپنی کیخلاف28 لاکھ 16ہزار ہرجانہ کا دعویٰ

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہری نے پارسل گم کرنے پر نجی کوریئر کمپنی کے خلاف 28 لاکھ 16ہزار 500 روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا ۔ کنزیومر کورٹ ملتان کے جج محمود ہارون خان نے کورئیر کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13مئی کو جواب طلب کر لیا ۔شہری محمد اجمل حسین نے نجی کوریئر سروسز ملتان برانچ کے منیجر اور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا ۔دعوی موقف اختیار کیا گیا کہ 20 کلو وزنی پارسل میں اس نے مختلف کمپنیوں کے 32 موبائل فونز بھجوائے تھے ۔ تاہم کمپنی کی لاپرواہی کے سبب پارسل گم ہوگیا ۔
ملتان سے مزید