• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 148 کی کرسچن کمیونٹی کا پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی کی حمایت کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) این اے 148ضمنی انتخاب میں کرسچن کمیونٹی کی مختلف برادریوں نے پیپلزپارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، یہ اعلان انہوں نے گزشتہ شب ایم این اے نوید عامر جیوا کی جانب سےایسٹر کی مبارکباد کے سلسلےمیں مسیحی برادری کو دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا،تقریب میں پاسٹر ایس جارج ،پاسٹرمبشرنواز،پاسٹرآصف رضا ،چوہدری راحیل انجم،جاوید انجم،مختیاربشیرکندن،برکت سرور ، سلیم سروہا ،کامران یوسف،آکاش رحمت ،خاورگل ،دلاور گل ، یوسف مسیح ،عرفان سہوترا ، پاسٹرعا شرجان ،خالدمغل ، سراج مسیح ،سلیم مسیح ،پیڈرک حیات سمیت ضلع ملتان کے تمام عہدے داروں ،کارکنوں اور مسیحی برادریوں نے شرکت کی ،نوید عامر جیوا نے کہا کہ پیپلزپارٹی پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی واحد آواز ہے۔
ملتان سے مزید