• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدیل منگی کو امریکا کا پہلا مسلم اپیلز کورٹ جج بننے میں نئی مشکل درپیش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی امریکن عدیل منگی کو امریکا کا پہلا مسلم اپیلز کورٹ جج بننے میں نئی مشکل درپیش آگئی۔ 

نیواڈا کی ڈیموکریٹ سینیٹر جیکی روزن نے منگی کی مخالفت میں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دو ڈیموکریٹ سینیٹرز پہلے ہی عدیل منگی کی توثیق کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی امریکن نامور وکیل عدیل منگی کو تھرڈ اپیلز کورٹ کا جج نامزد کیا تھا۔

ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں کی برتری حاصل ہے، تاہم ڈیموکریٹ سینیٹر کیتھرین کورٹیز ماستو اور ڈیموکریٹک سینیٹر جو منچین (Joe Manchin) عدیل منگی کے حق میں ووٹ دینے کو تیار نہیں۔

ری پبلکنز سینیٹر نے عدیل منگی کی پہلے ہی مخالفت کا اعلان کردیا ہے، اس لیے سینیٹ سے عدیل منگی کی توثیق انتہائی مشکل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید