• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ ہوگیا، ذرائع


پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے کپتان بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 29 سال کے بابر اعظم کو پھر سے کپتانی دینے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور شاہین آفریدی بورڈ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے قیادت چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع نے انہیں قیادت چھوڑنے سے منع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بابر اعظم کو کپتان بنانے کی تجویز دی اور اب بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں قیادت سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق کاکول کے ٹریننگ کیمپ میں بابر اعظم بطور کپتان شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71ٹی  ٹوئنٹی میچز میں 42 جیتے اور 23 ہارے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید