• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 200 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کا منشیات فروشوں کے سہولتکار ہونے کا انکشاف

پنجاب میں 200 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کا منشیات فروشوں کے سہولتکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

پنجاب پولیس کی سرویلنس برانچ کی تیار کردہ رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے 10 اضلاع کے 234 پولیس افسران اور اہلکاروں کے نام اس میں شامل ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہور کے 30 پولیس اہلکار منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں، انکے خلاف 35 مقدمات درج ہیں۔ 

رپورٹ  کے مطابق فیصل آباد کے 62 پولیس ملازمین منشیات فروشی کی سہولت کاری میں ملوث ہیں۔ 

رپورٹ  کے مطابق منشیات فروشی میں ملوث اہلکار بطور سب انسپکٹر اور مختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔ 

رپورٹ  کے مطابق مختلف تھانوں کے اے ایس آئی اور کانسٹیبل اور ڈرائیور بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ 

رپورٹ  کے مطابق منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف 2 اہلکار جیل میں ہیں۔ پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔ 

حکام  کے مطابق چرس، ہیروئن، آئس اور کرسٹل پاؤڈر جیسے نشے کی تفصیلات بھی رپورٹ کاحصہ بنائی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید