پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف دل کی مریضہ 3 سالہ بچی عنایہ کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔
نواز شریف نے 3 سالہ بچی عنایہ فاروق کے دل کی کامیاب سرجری کے بعد اس کی عیادت کے لیے مقامی اسپتال کا دورہ کیا۔
عنایہ کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا، والدین علاج کی سکت نہیں رکھتے تھے، نواز شریف نے ننھی عنایہ کا علاج ذاتی خرچ پر کروایا۔
عنایہ کے دل کی کامیاب سرجری کے بعد نواز شریف نے آپریشن کی کامیابی پر مبارک باد دی، متاثرہ بچی اپنی بیماری سے تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہے۔
بچی کی والدہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی جانب سے بچی سے بے پناہ پیار اور محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔