• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل، سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید کی سزا

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی عدالت نے کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25سال قید کی سزا سنادی۔دیوالیہ ہونے والی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایف ٹی ایکس کے سابق سی ای او 32 سالہ سام بینک مین فرائیڈ کو نیویارک مین ہٹن کی وفاقی عدالت نے تمام سات الزامات میں مجرم قرار دیا۔ سام بینک مین فرائڈ کو دسمبر میں بہاماس میں گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا۔عدالت نے ایف ٹی ایکس کے 11.02 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جنہیں متاثرین کو ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید