• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ، ڈیپارچر لاؤنج میں انڈین خاتون کے ہاں ولادت

جدہ (شاہدنعیم) جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیلتھ مانیٹرنگ سینٹر کی ایک ٹیم نے ڈیپارچر لاونج میں ایک انڈین خاتون کے ہاں ولادت میں مدد کی ہے۔ 

مطابق عمرے پر آنے والی انڈین خاتون وطن روانگی کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھیں جہاں اس کی طبعیت خراب ہوگئی۔ 

خصوصی طبی ٹیم میں ڈاکٹر فوازعالم، نرس ولید احمد النعمی، نرس سالم معاطی الحربی، نرس فتون عدنان بافیل میں شامل تھے جن کی نگرانی میں جمعے کو فجر کے وقت انڈین خاتون کی مدد کی گئی۔ 

بعد ازاں ماں اور نومولود کو ضروری طبی دیکھ بھال کےلیے ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں دونوں کی حالت بہتر ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید