• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: فوجی اسلحہ گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

انڈونیشیا میں فوج کے اسلحہ گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

مقامی فوجی اہلکار کے مطابق  واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پرانا گولہ بارود تلف کرنے کے لیے گودام میں ذخیرہ کیا گیا تھا۔

انڈونیشی حکام کے مطابق آگ دارالحکومت جکارتہ کے باہر فوجی اسلحہ گودام میں لگی تھی۔

آگ گودام کے اس حصے سے شروع ہوئی جہاں زائد المیعاد اسلحہ ذخیرہ کیا جاتا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد کئی دھماکے بھی ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید