• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معافی نہ مانگنے پر جنوبی کوریا کی یوکرین کو دھمکی

صدر لی جے میونگ---فائل فوٹو
صدر لی جے میونگ---فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے جنگی قیدیوں کی منتقلی کا معاملہ عوامی سطح پر افشا کرنے پر یوکرین سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین اور جنوبی کوریا کے درمیان تنازع اس وقت پیدا ہوا جب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا کے 2 جنگی قیدیوں کو جنوبی کوریا منتقل کیے جانے کا انکشاف کیا۔

جنوبی کوریا کے مطابق یوکرین نے قیدیوں کی منتقلی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی تھی تاہم یوکرین نے ایسے کسی معاہدے کی تردید کی ہے۔

جنوبی کوریا نے یوکرینی بیانات کی بھی مذمت کی جن میں شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ کے خدشات ظاہر کیے گئے، جنوبی کوریا کی حزبِ اختلاف نے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیرِ خارجہ آندری سیبیہا نے معاملے کو سفارتی غلط فہمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیف تنازع حل کرنے اور جنوبی کوریا کے ساتھ اہم شراکت داری برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید