• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کا ذائقہ میکسیکو کی سڑکوں پر پہنچانے والے فلسطینی بھائی

---فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
---فوٹو بشکریہ عرب میڈیا 

میکسیکو سٹی کی سڑکوں پر فلسطینی بھائی فادی اور محمد عابد فلافل اور شوارما فروخت کر کے اپنے آبائی شہر غزہ کا ذائقہ نئے شہر تک پہنچا رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے فادی نے بتایا کہ میکسیکو کے شہریوں نے ہمارے کھانوں کو پسند کیا ہے، ہم یہاں غزہ میں اپنا گھر، کاروباری گودام اور 3 گاڑیاں کھونے کا دکھ بھی ساتھ لائے ہیں۔

فادی اور محمد عابد کا کہنا ہے کہ ہم غزہ سے خالی ہاتھ آئے تھے اور اب آہستہ آہستہ زندگی کو یہاں دوبارہ بحال کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں بھائی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ 2025ء میں میکسیکو پہنچے تھے۔

ان کے والد میکسیکو کے شہری ہیں اور انہی کی مدد سے غزہ سے ان کا انخلاء ممکن ہوا۔

میکسیکو پہنچنے کے وقت ان کے پاس نہ فون تھے، نہ پیسے، تاہم تقریباً 50 ڈالرز ادھار لے کر دونوں بھائیوں نے کھانے کے اسٹال قائم کیے جو ایک دوسرے سے 2 کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید