رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ججوں کی تقرری مقابلے کے امتحان پر ہونی چاہیے، اقربا پروری کی جگہ میرٹ پر قابل ترین ججوں کی تقرری ہونی چاہیے۔
چیف الیکشن کمشنر اور ججوں کی تقرری کے قوانین میں ترامیم کا مسودہ سیکریٹری قومی اسمبلی کو پیش کردیا گیا۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اسد قیصر اور ممبران قومی اسمبلی نے مسودہ پیش کیا۔
اس حوالے سے اسد قیصر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کی روٹیشن پالیسی ہو، ہر صوبے کے ممبر کو نمائندگی ملنی چاہیے۔
رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ روایت رہی ہے کہ وزیراعظم کے انتخاب میں ناکام ہونے والا قائد حزب اختلاف بنتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی سے امید رکھتے ہیں کہ جلد از جلد عمر ایوب خان کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔