پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک دن میں جرائم کی 375 وارداتیں ہوگئیں۔
لاہور میں بھی اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، ایک دن میں 375 وارداتوں رونما ہوئی ہیں۔ ڈاکوؤں نے مختلف مقامات پر 18 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔
لاہور میں 19 شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں 13 گھروں میں چوری کی وارات بھی ہوئی۔
رواں سال اب تک موٹرسائیکل اور گاڑی چوری یا چھیننے کی تقریباً ساڑھے 5 ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
2023 کے پہلے 3 ماہ میں موٹرسائیکل اور گاڑی چوری یا چھیننے کی 6435 وارداتیں ہوئی تھیں۔
پولیس کے مطابق 24 گھنٹے میں مختلف علاقوں میں 375 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔