• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ویمن کرکٹرز کراچی پہنچ گئیں

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کےلیے قومی ویمن کرکٹرز کراچی پہنچ گئیں۔ ٹریننگ کیمپ کل سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ کےلیے 20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے۔ کیمپ کے دوران پلیئرز دو انٹرا اسکواڈ میچز بھی کھیلیں گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے میچز 18، 21 اور 23 اپریل کو ہوں گے جو آئی سی سی ون ڈے چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 26، 28، 30 اپریل، 2 اور 3 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

سیریز کےلیے پاکستان ویمن ٹیم کے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان کیمپ کے آخر میں کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید