انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 10 پیسے ہی کم ہو سکا۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 84 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 94 پیسے کا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 4 پیسے کا ہو گیا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو آخر میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 89 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 886 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 66 ہزار 796 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔