• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک نے پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک جاری کردیا جس میں آئندہ سال مہنگائی میں کمی اور ملکی جی ڈی پی اگلے 3 سال میں 3 فیصد سے کم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

عالمی بینک نے آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا۔

عالمی بینک کے مطابق مالی سال 2025ء میں مہنگائی 15 فیصد تک رہنے اور مالی سال 2026ء میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک متوقع ہے۔

رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد جبکہ سال 2025ء میں 2.3 فیصد اور سال 2026ء میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ سال2025ء میں زرعی شرح نمو کم ہو کر 2.2 فیصد رہنے اور سال 2026ء میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد، مالی سال 2025ء میں 2.2 فیصد اور 2026ء میں 2.4 فیصد متوقع ہے۔

رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک متوقع ہے جبکہ مالی سال2025ء میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 7.4 فیصد اور مالی سال2026ء میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 6.6 فیصد متوقع ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید